پاکستان
چین میں سمندری طوفان کا خطرہ،ہائی الرٹ جاری کردیا
بیجنگ (این این آئی)چین کے صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان موئیفا کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زی جیانگ کے مختلف شہروں میں پروازیں منسوخ اور سیلاب کے الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔شنگھائی میں بھی جمعرات تک کے لیے طوفانی ہواوں اور تیز بارش کے الرٹ جاری کردیئے گئے جبکہ شنگھائی کے یئرپورٹ پر 50 فیصد پروازیں منسوخ کردی گئیں یا متاثر ہوئی ہیں۔