پاکستان

مسجد کا مائیک چیک کرنے کے دوران قاری کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹان میں کرنٹ لگنے سے جامع مسجد کا قاری جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد میں قائم جامع مسجد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسکی لاش ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔اہل خانہ نے ضابطے کی کارروائی سے انکار کیا اور لاش اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45سالہ قاری امین الدین ولد ابو البشر کے نام سے ہوئی جو کہ مسجد کے مائیک چیک کررہے تھے کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button