شیخ رشید اپنی سیا ست بچانے کیلئے عمران خان کی کشتی ڈبو رہاہے، تہلکہ خیز دعویٰ
لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنی سیا ست بچانے کیلئے عمران خان کی کشتی ڈبو رہا ہے،
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جائے، یہ لوگ ملک کیلئے سکیورٹی رسک بنے ہوئے ہیں،عمران خان شیخ ر شید جیسے مشیروں کے اشارو ں پر چل کر اپنی سیا ست کیلئے خود خطرہ بنے ہو ئے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ کیا ہم ان کو محب وطن یا پاکستانی کہہ سکتے ہیں جو ملک کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہیں ایسی سازش تو بھارت اور اسرائیل نے بھی کبھی نہیں کی جو پی ٹی آئی کر رہی ہے،پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کی وجہ سے عام آدمی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیا ست آخری ہچکو لے کھا رہی ہے عمران خان اپنا سیا سی مستقبل تاریک دیکھ کر او چھے ہتھکنڈو ں پر اتر آئے ہیں۔ شیخ ر شید جیسے مشیروں کی مو جودگی میں عمران خان کو کسی دشمن کی ضرور ت نہیں ہے۔