تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

مدھوبالا کی بھانجی نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو خط لکھ دیا لیکن کیوں؟ افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

الی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ مدھوبالا کی بڑی بہن نیوزی لینڈ میں اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ رہائش پذیر تھی، گزشتہ دنوں وہ واپس انڈیا اکیلی پہنچی جہاں پر ان کی بیٹی پرویزنے ایئرپورٹ پر ان کو خوش آمدید کہا لیکن ان کی حالت دیکھ کر انھوں نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق 96 سالہ کنیز بلسارا29جنوری کو بغیر پیسوں اور سامان کے اکیلے نیوزی لینڈ کے شہر آرکلینڈ سے انڈیا کے شہر ممبئی میں پہنچی جہاں پر انھیں ان کی بیٹی لینے پہنچی،والدہ کو اس حالت میں دیکھ کر ان سے رہا نہیں گیا اور انھوں نے وزیراعظم جینسڈاآرڈن کو والدہ کے ساتھ ہونیوالے غیرانسانی رویئے پر خط لکھ دیا کہ کس طرح سے ان کے ملک میں ایک شہری کے ساتھ اس کا بیٹا اور بہو ظلم کرتے ہیں۔
پرویزنے خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں مناسب نہیں سمجھتی کہ میں اس بات کی تفصیل دوں کہ میں نے خط میں کیا کیا لکھا، البتہ انھوں نے ایئرپورٹ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”آخر کس طرح کورونا کے دنوں میں وہاں کی انتظامیہ ایک بزرگ خاتون کو اکیلے بغیر سامان اور کسی سہارے کے اکیلے فلائٹ میں جانے کی اجازت دے سکتی ہے؟“۔

یاد رہے کہ کنیز بلسارا 17سال پہلے نیوزی لینڈ اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ تھی جہاں پر ان کی بہو کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا۔پرویز کا مزید بتانا تھا کہ جب انھوں نے اپنی بھابی سے ماں کے فنڈز اور زیورات کا پوچھا تو انھوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور سب کچھ اپنے پاس ہی رکھ لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button