تازہ ترینکھیلنیشنل خبریں

وزیر اعظم کا پی ایس ایل 7 کا فائنل سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کا امکان ، پی سی بی نے دعوت نامہ ارسال کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کا فائنل سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کی دعوت دیدی ۔

نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی کہ چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کو دعوت نامہ ارسال کیا ہے ، جس کے بعد امکان ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا پی ایس ایل 7 کا فائنل سٹیڈیم میں بیٹھ کر براہ راست دیکھیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم مصروفیات کو دیکھتے ہوئے 27 فروری کو میچ سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button