انٹرنیشنل خبریںتازہ ترینلائف سٹائل

بپی لہری کے بعد ایک اور نقصان ، بھارت کے معروف اداکار ’’ دیپ سدھو‘‘ کار حادثے میں انتقال کر گئے

بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ پر جھنڈا لہرانے والے بھارتی اداکار دیپ سدھو کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دیپ سدھو دہلی سے بھٹنڈا جارہے تھے کہ راستے میں ’’ کنڈلی منیسر پلوال ‘‘ کے علاقے میں ان کی گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی ، وہ مہندرا سکارپیو میں سوار تھے ،ٹکر زور دار ہونے کے باعث ڈرائیونگ سائیڈ بری طرح سے ٹرک کے اندر گھس گئی جو ان کی موت کا باعث بنی ۔اداکار کی گاڑی کو حادثہ صبح ساڑھے نوبجے کے قریب پیش آیا ۔ہسپتال ذرائع کا کہناتھا کہ جب دیپ سدھو کو ہسپتال لایا گیا تو وہ جان کی بازی ہار چکے تھے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں دیپ سدھو کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران گرفتار کیا گیا جو کہ لال قلعہ پہنچنے کے بعد متشدد ہو گئی تھی ، اس وقت کسان مودی حکومت کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے3 نئے قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جسے بعد ازاں کسانوں کے مسلسل احتجاج کے پیش نظر نومبر 2021 میں واپس لے لیا گیاتھا ۔

دیپ سدھو کو اپریل میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا لیکن رہا ہونے کے کچھ دیر کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ، تاہم اپریل میں انہیں دوبار رہائی ملی ، عدالتی احکامات کے مطابق انہیں پولیس کے ساتھ تفتیش میں مکمل تعاون کرنا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button