تازہ تریننیشنل خبریں

گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئیں ، حکومت نے بڑھا دیں ، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کمی ہوئیں جبکہ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام پر پٹرول بم گرایا گیا،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے پہلےحکمرانوں کو عوام پر رحم نہیں آیا؟، جب تک حکمران مسلط رہیں گے ہر 15 دن بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کردی ہے ، حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں ہر شہری کا شامل ہونا لازم ہو گیا۔ادھر رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو مہنگائی کے سونامی کا سامنا ہے،حکومت دعوے کررہی ہے کہ پاکستان خطے کا سستا ترین ملک ہے،ہم نے حکومتی دعوے کو بے نقاب کیا کہ پاکستان سستا ملک ہے،حکومت نے بلا جھجھک پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا، پٹرول کی نہیں عوام کی زندگی جینے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں اضافے سے عوام کا گزارا نہیں ہو رہا۔

شازیہ مری نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمت بڑھائی گئی ، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، پورا پاکستان اس کے مخالف ہے ، 27فروری کو عوامی مارچ کرنے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button