تازہ تریننیشنل خبریں

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب سے امریکی قونصل جنرل مسٹر ولیم کے میکا نیولے کی ملاقات

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفرسے امریکی قونصل جنرل مسٹر ولیم کے میکا نیولے نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف امریکن قونصلیٹ لاہور کیتھلین گبیلسکو اور جنوبی پنجاب کے سیکریٹریز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے جنوبی پنجاب کے پروفائل بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ خطہ زرعی اور معاشی حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں تاریخی ورثہ کی وجہ سے سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب ملکی پیداوار کا 98 فیصد آم اور 93فیصد کپاس پیدا کرتا ہے،یہاں کی آبادی تین کروڑ47 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور اس خطے کی58 فیصد لیبر زراعت سے وابستہ ہے جبکہ نو فیصد آبادی کو پینے کے صاف پانی اور59 فیصد کو سیوریج کی سہولت حاصل ہے۔
کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اس خطے کی ترقی کے لئے انقلابی کردار ادا کرے گا ۔ جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ بجٹ مختص کردیا گیا ہے جو صرف اس خطے میں خرچ ہو گا۔ سیکرٹریٹ بننے کی وجہ سے اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے لاہور نہیں جانا پڑتا۔

یو ایس قونصل جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس قونصلیٹ جنوبی پنجاب سے غربت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ کسی بھی خطے میں ترقی اور خوشحالی امن کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔ پاکستان اور امریکہ مشترکہ مفادات کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساوتھ پنجاب نے یو ایس قونصل جنرل کو جنوبی پنجاب کا سوونئیر بھی پیش کیا۔سیکریٹری سکولز اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور، سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر تنویر اقبال تبسم،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عامرعقیق اور ایڈیشنل سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ایجوکیشن امجد شعیب ترین بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button