تازہ تریننیشنل خبریں

” میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتی” ثناء بچہ کا شہباز گل کے بیان پر ردِ عمل

اینکر پرسن ثناء بچہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ان کی مالکن قرار دیے جانے پر کہا ہے کہ وہ بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثنا ء بچہ نے انہیں پاکستان تحریک انصاف کا دفاع قرار دیا تھا جس پر معاون خصوصی نے مریم نواز کو ان کی مالکن قرار دیا۔ شہباز گل کے اس بیان کے حوالے سے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثناء بچہ نے کہا کہ وہ شہباز گل کو اتنی زیادہ اہمیت نہیں دیتیں لیکن وہ ان سے کہتی ہیں کہ وہ اپنی اس بات کو ثابت کر دیں کہ مریم نواز شریف میری مالکن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button