جاوید ہاشمی کی طرح عمران خان کو چھوڑنے والے کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا بھی نا ممکن ہو جائےگا، فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جو عمران خان کو چھوڑ کر گیا اس کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا بھی مشکل ہو جائے گا ، سینیٹر فیصل جاوید نے جاوید ہاشمی کی مثال بھی پیش کی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ، عام انتخابات 2023 میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہو گی ، اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ایک ٹکٹ کے 10،10 طلبگار ہوں گے ۔
جو عمران خان کو چھوڑے گا – اسکا اپنے حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا – جیسے جاوید ہاشمی – سیاست میں پھر کم بیک کرنا مشکل ہو جائے گا – عوام عمران خان کے ساتھ ہے – 2023 کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹاپ ڈیمانڈ ہو گا- انشاء اللہ- ایک ایک سیٹ پر دس دس ٹکٹ کے طلبگار ہوں گے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 16, 2022