تازہ تریننیشنل خبریں

8 ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سید فخر امام، اسد عمر، عمر ایوب خان، حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد، وفاقی سیکرٹریز اور سینئر حکومتی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کو صرف احساس مستحقین تک محدود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور اب رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام شہریوں کے لیے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button