اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرار داد منظور ہونا عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی ہے ، اسد عمر
)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد منظور ہوئی ہے ، اس قرارد اد کے تحت اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اینٹی اسلامو فوبیا کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف عمران خان نے علم بلند کیا تھا اور سب سے پہلے پاکستان نے اقوام متحدہ میں قرار داد جمع کرائی ، اسلامو فوبیاکیخلاف قرارداد پاس ہونے پر پوری اسلامی دنیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ۔ یہ قرار داد پاس ہونا عمران خان کی سب سے بڑی جیت ہے ۔ڈی چوک جلسے کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ 19مارچ سے پورے ملک میں ہمارے نمائندے عوام کو متحرک کرنے کیلئے عمران خان کا پیغام پہنچائیں گے ۔اسلام آباد میں پارٹی میٹنگ میں وزیر اعظم نے جلسے کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات دی تھیں ۔