پاکستان

کراچی میں مجھے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہمیں کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار میرے ماں باپ ہوں گے، دعا زہرا کا ویڈیوبیان سامنے آگیا

کراچی(این این آئی)کراچی سے لاہور جا کر نکاح کرنے والی دعا زہرا نے کہا ہے کہ کراچی میں مجھے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے۔دعا زہرا نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا، ملک کا قانون مجھے اجازت دیتا ہے جہاں چاہوں جاسکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اورپنجاب کی پولیس مجھے اور میرے شوہر کو ہراساں کر رہی ہے، سندھ پولیس مجھے اور میرے شوہر کو اغوا کرکے کراچی لے جانا چاہتی ہے۔دعا زہرا نے کہا کہ ہمیں کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار سندھ، پنجاب پولیس اور

میرے ماں باپ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ میرے والدین کو میری پسند کی شادی کا پہلے سے پتا تھا، اپنے سسرال میں خوش ہوں، ہمیں سکون کی زندگی جینے دیا جائے۔واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد نے بیٹی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔دعا زہرا کے والد کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او الفلاح اور تفتیشی افسر کو دعا زہرا کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تفتیشی افسر دعا زہرا کو ظہیر احمد سے بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button