اسلامک کارنر

انشاء اللہ گود بھر جائے گی۔

الحمد للہ اللہ پاک کے انتہائی فضل کرم اور احسان کی وجہ سے ہمیں آج زندگی کا ایک اور دن عطا فرمایا اور آج کا یہ دن عطا فرما کر اللہ رب العزت نے ہمیں خصوصی طور پر یہ موقع فراہم کیا کہ آج کے اس دن میں ہم زیادہ سے زیادہ اللہ کی رضا اور خوشنودی والے اعمال کر کے اللہ کو راضی کرسکیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی کی گئی غلطیوں کوتاہیوں پر نادم اور شرمندہ ہو کر اللہ کے سامنے گڑ گڑا کر عاجزی و انکساری کے ساتھ توبہ و استغفار کر کے اپنے گناہوں کی معافی حاصل کر کے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکیں۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ پاک آج کے اس دن میں ہر مقصد میں کامیابی عطا فرمائیں اور اس کے ساتھ ساتھ آج کے اس دن میں ہمیں ہر قسم کی پریشانی مشکل اور حاجت اور ہر قسم کی آزمائش سے اللہ رب العزت محفوظ فرمائیں۔آمین۔

آج کی یہ تحریر خاص طور پر ان لوگوں کے لئے ہے کہ جو کہ اولاد کی نعمت سے محروم ہیں اولاد اللہ رب العزت کی بہت بڑی نعمت ہے اور یہ اتنی بڑی نعمت ہے کہ جس کے بارے میں اللہ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے کہ اللہ رب العزت جسے چاہتا ہے بیٹے عطا کرتا ہے جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے جسے چاہتا ہے دونوں یعنی بیٹے اور بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے اس کو اولاد نہیں عطا فرماتا ، یہ اللہ رب العزت کی دین ہے اللہ رب العزت جسے چاہتے ہیں عطا کرتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں روک لیتے ہیں یہ اللہ رب العزت کی شان ہے اور بحثیت مسلمان ہمارا یہ ایمان ہوناچاہئے کہ اللہ رب العزت نے جتنا بھی دیا ہے جو بھی دیا ہے جب بھی دیا ہے۔

ہمارے فائدے کے لئے دیا ہے ہوسکتا ہے کہ زیادہ ہو ہمارے پاس لیکن وہ ہمارے لئے نقصان کا باعث ہو اس لئے اللہ رب العزت جو بھی عطا کر ے اس پر صبر اور شکر کرنا یہ بحثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آقا ﷺ نے ہمیں اللہ سے مانگنے کا طریقہ سکھایا ہے،دعا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ تقدیر کے لکھے کو بدل دیتی ہے۔اللہ نے جو ہماری قسمت میں لکھا ہے وہ ہمیں مل کر ہی رہنا لیکن ہم نیک اعمال کرنے والے ہوں اللہ کے سامنے رونے والے ہوں توبہ و استغفار کرنے والے ہوں اللہ سے ہر حال میں ہر وقت میں مانگنے والے ہوں تو اللہ پھر ہمیں بڑھا چڑھا کر عطا فرمائیں گے کیونکہ اللہ رب العزت سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اللہ رب العزت اگر کسی شخص کو عطا کرنا چاہئیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس سے چھین نہیں سکتی۔

اور اگر اللہ کسی چھیننا چاہیں تو دنیا کی کوئی طاقت اسے کچھ عطا نہیں کر سکتی تو میرے ایسے تمام بہنیں اور تمام بھائی جو کہ بے اولاد ہیں اور اولاد کے لئے کوشاں ہیں بہت زیادہ علاج معالجہ بھی کرا روہے ہیں علاج معالجہ ٹیسٹ وغیرہ کروانے کے بعد انہیں یہ پتہ چلتا ہے اور چل چکا ہے کہ انہیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ بہت سے مسائل بہت سے و ظائف بھی کر چکے ہیں لیکن اس سے بھی کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہورہا تو ان کے لئے یہ ایک خاص قرآنی عمل ہے کہ جس کے کرنے سے اللہ رب العزت اپنے خزانے سے اولاد کی نعمت سے نوازیں گے۔

یہ نہایت ہی مجرب اور آزمودہ عمل ہے اور اس عمل کے کرنے کی اجازت عام ہے اس لئے آپ میں سے جو بھی احباب اس کو کرنا چاہ رہے ہیں آپ کو ہم سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔اولاد کے خواہش مند حضرات جو اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں نیک صالح دعا عطا فرمائے تو سب سے پہلی اور سب سے بنیادی چیز دین اسلام کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنا ہے ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ دن کے چوبیس گھنٹے میں اللہ کے کسی حکم کی نافرمانی نہ ہو بلکہ آقاﷺ کے بتائے گئے طریقوں کے مطابق ہمارا ایک ایک پل ایک ایک منٹ گزرے اور اس کے ساتھ ساتھ فرائض کی ادائیگی کی پوری پوری کوشش کی جائے نماز ہم پر فرض ہے لازم ہے نماز کا اہتمام خصوصی طورپر کیا جائے خود بھی نمازکا اہتمام کریں اور گھر والوں کو اس کی تلقین کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بچنے کی جتنا زیادہ دور ہونے کی کوشش ہو گناہوں سے دوررہیں اور درود پاک کی کثرت کریں۔نماز عصر ادا کرنے کے بعد بنا کسی سے بات کئے بنا اپنی جگہ سے اُٹھے اول گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھئے،درود پاک پڑھنے کے بعد بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر سورہ کوثر ایک سو ایک مرتبہ پڑھ لیجئے،جب ایک سو ایک مرتبہ پڑھ چکیں تو گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھئے اور پھر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں رو رو کر گڑگڑا کر عاجزی و انکساری سے دعا کیجئے۔اپنے گناہوں سے معافی مانگئے اولاد کے حصول کے لئے دعا مانگئے۔ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button