اسلامک کارنر

کسی کے دل میں محبت پیدا کرنے کے لیے وظیفہ

یہ وظفیہ ان لوگوں کےلیے بہت ہی فائدہ مند ہےجو لوگ اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے گھر میں ذرا بھی سکون اور محبت نہیں رہی جیسے کہ والدین یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کے بچے ان سے ذرا بھی اچھا برتاءو نییں کرتے ان میں نفرت ہےکچھ بچے بھی یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کے والدین ان سے اچھا سلوک نہیں کرتے اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچوں میں بھی آپس میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا ہے بہن بھائیوں میں محبت نہیں ہوتی اس کےلیے یہ وظیفہ بہت مجرب ہے اس کے اول وآخر آپ نے تین مرتبہ دورد ابراہیم پڑھنا ہے یعنی نماز والا دورد تین مرتبہ وہ والا دورد پڑھنا ہے اور درمیان میں آپ نے20 مرتبہ صرف یا ودود پڑھنا ہے یا ودود اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے اور اس کی بہت زیادہ برکات ہیں کی برکت کی وجہ سے بے مثال محبت پیدا ہو جائے گی ۔

یا ودود پڑھنے کے بعد آپ نے اپنے ہاتھوں پر پھونک مارنی ہے اور اپنے ہاتھوں کو اپنے چہرے پر مل لینا ہے یہ عمل کرنے کے بعد اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے سامنے جائے گا تو بیوی جتنی بھی سخت دل ہو موم ہو جائے گی۔اگر سارے گھر والے یہ عمل کریں تو جب سارے ایک دوسرے کے سامنے جائیں گے تو ان کے دل میں ایک دوسرے کے لیے محبت پیدا ہو گی۔یہ عمل اس وقت تک کرتے رہیں جب تک آپ کو یقین نا ہو جائے کہ اب آپ کے گھر میں سکون پیدا ہو گیا ہے اور محبت پیدا ہو گئی ہے۔ پھر آپ اس کو چھوڑ بھی سکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button