اسلامک کارنر

رات ہونے تک اتنا پیسہ ملے گا کہ سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!قارئین آج کا وظیفہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114کاخاص عمل ہے،اس عمل کو بستر سے اٹھتے ہیں یعنی صبح جب بھی آپ بستر سے اٹھیں تو فورا یہ عمل کرنا ہے،اس عمل کو وضو کے ساتھ یا بغیر وضو بھی کیا جاسکتا ہے۔ اگرآپ اس عمل کو کرلیتے ہیں تو انشاء اللہ تعالی رات ہو نے تک اتنا پیسہ آپ کو ملے گا کہ سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد سے ایسی ایسی جگہوں سے بندوبست ہونا شروع ہو جائے گا جہاں سے آپ کو امید بھی نہ ہو گی۔میرے وہ بھائی یا بہنیں جن کے حالات ٹھیک نہیں ہیں یعنی معاشی طور پر کمزوری ہے غربت اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وہ یہ عمل کر لیں انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کو کرنے سے ان کے گھروں میں

بے پناہ دولت کی بارش ہونا شروع ہو جائے گی۔اسی ایک آیت کو پڑھنے کی بدولت عیسیٰ ابن مریم رضی اللہ کی اللہ تبارک وتعالیٰ نے بہت بڑی مشکل حل کر دی،ان کو غربت و افلاس نے گھیر رکھا تھا انہوں نے اسی ایک آیت کو پڑھ کر اللہ تبارک وتعالیٰ سے مدد طلب کی یعنی انہوں نے عرض کیا اے ہمارے رب اے اللہ ہم پر آسمان سے خوان نعمت نازل فرمادے کہ اس کے اترنے کا دن ہمارے لئے عید ہو جائے اور ہمارے اگلوں کے لئے بھی اور ہمارے پچھلوں کے لئے بھی اور وہ خوان تیری طرف سے نشانی ہو اور ہمیں رزق عطا کر اور تو سب سے بہتر رزق دینے والا ہے ۔

تو اسی ایک آیت کو پڑھنے کی بدولت اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی غیبی مدد سے ان کو بے پناہ رزق سے نواز دیا تو یہ عمل آپ نے کچھ اس طرح کرنا ہے کہ صبح جب بھی آپ کی آنکھ کھلے آپ اپنی مالی پریشانی کا تصور ذہن میں رکھیں اور ایک دفعہ درود ابراہیمی پڑھ لیجئے۔اور اب پڑھیئے سورۃ المائدہ کی آیت نمبر114گیارہ مرتبہ:قَالَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْک وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ(114)دوبارہ درودابرہیمی پڑھئے اوراس کے بعد اپنے ہاتھ بلند کر لیجئے اور اپنی نظروں کو آسمان کی طرف بلند کر لیجئے اور اللہ پاک سے گڑگڑا کر عاجزی سے دعا کیجئے۔

انشاء اللہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس عمل کی بدولت آپ کے رزق کے تمام مسائل کو حل کردے گا۔اسی آیت کا ایک اور عمل بھی یارد رکھئے کہ اگر آپ کا کوئی بھی بڑا مقصد ہے چاہے وہ پہاڑ جتنا ہی کیوں نہ ہو الغرض کتنی ہی بڑی حاجت کیوں نہ ہو۔شادی کے حوالے سے،کاروبار کے حوالے سے کتنی ہی بڑی حاجت ہو تو اس عمل کو کیجیے آپ کی ہر حاجت پوری ہو جائے گی۔اسی آیت کی پانچ تسبیحات یعنی 500 مرتبہ پڑھئے۔اپنے مخصوص ہدف کو ذہن میں رکھئے اور ایک مخصوص جگہ پر بیٹھ کر یہ عمل کیجئے،انشاء اللہ تعالیٰ آپ کا جو بھی مقصد ہو گا پورا ہوگا۔اپنی دعاؤں میں ہمیں بھی یادرکھئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button