اسلامک کارنر

بے نمازی کو نمازی بنانے کا طریقہ

اکثر لوگ نماز نہیں پڑھتےاور ان کا دل تو کرتا ہےکہ وہ نماز پڑھیں لیکن وہ نمازی نہیں بن پاتےاس کےلیے کیا کیا جائےاس کا بڑا آسان سا حل ہےجو بندہ بھی نماز نہیں پڑھتااور چاہتا ہے کہ وہ نمازی بن جائے تووہ ایک کام کر لے جب اس کے کانوں میں اذان کی آواز آئےجب نماز کا وقت ہوجائے جب اس کے پاس سے کوئی بندہ اٹھ کر نماز پڑھنے کےلیے جائے تو ہو ایک کام کریں وہ اسی وقت وہاں بیٹھا بیٹھا اللہ سے خوب دل کے ساتھ دعا مانگ لے وہ اللہ سے کہے اے مالک میرے ماتھے کو وہ خوش نصیب ماتھا بنایاجو تیری بارگاہ میں جھکتا ہو۔اے اللہ میرے دل سے کفر کو اتارمیرے دل کو ایسا بنا دے جو نماز کے وقت نماز پڑھنے کےلیے تڑپےاور پھر بار بار یہ دعا مانگیں

کہ اے اللہ مجھے نمازی بنا دے۔اے اللہ میرا دل چاہتا ہے میں بھی نماز پڑھوں۔ اے اللہ مجھے نمازی بنا دے ۔اے اللہ مجھے نمازی بنا دے۔ یہ دعا وہ اللہ سے بار بار مانگے جتنی بار وہ مانگ سکتا ہےلیکن شرط یہ ہے کہ وہ دل اور درد کے ساتھ مانگے۔میرا ایمان ہے اگر کوئی بندہ دل کے ساتھ اور تڑپ کے ساتھ یہ کام کر گیا تو چند دن بہت زیادہ ہوں گےانشاءاللہ ایک دو دن کے اندر ہی اس کے دل میں ایسانور آئے گا اور اس کادل کہے گااٹھو نماز پڑھواس سے پہلے کے تمھاری نماز پڑھی جائےتو آپ کے گھر میں بھی کوئی بندہ نماز نہیں پڑھتاآپ کے بچے نہیں پڑھتے تو ان کو یہ عاد ت ڈالیں کہ بیٹا نماز پڑھ اگر نہیں پڑھتاتو نماز کے وقت دل سے اللہ سے بار بار دعامانگیں کہ اللہ تجھے نمازی بنا دے۔ انشاءاللہ میرا ایمان ہےوہ بندہ جو کئی سالوں سےمسجد سے دور ہےوہ انشاء اللہ چند دنوں کے اندر نمازی بنے گالیکن کریں ہر روز پانچ وقت، اثر ضرور ہو گا اللہ تعالیٰ سے آخر میں دعا ہے وہ ہم سب کو ایسی نماز پڑھنے والا بنایا دیں جو میرے اللہ کو پسند ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button