پاکستان
یکم اگست کو دوبارہ 10روپے لیٹر تک بڑھا دیں گے‘ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور( این این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جو یکم اگست کو پھر بڑھا دی جائیں گی،شہباز شریف ہمیشہ غلط اعداد و شمار بتاتے ہیں،پیٹرول پر 100 روپے بڑھا کر 18 روپے کم کر دیئے اور ڈیزل پر 130 روپے بڑھا کر اب 40 روپے کم کر دیئے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت کس کو بیوقوف بنا رہی ہے ، ضمنی انتخابات کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی گئی ہیں اور یکم اگست کو یہ حکومت دوبارہ پیٹرول پر 10 روپے بڑھا دے گی۔