پاکستان

تحریک انصاف کی اکثریت نےپنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کی اکثریت نے پنجاب اور خیبر پختوںخواہ کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کردی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں کی تین میٹنگز ہوئیں ،

جس میں 2صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کےذرائع کے مطابق گزشتہ روزمیٹنگ میں بھی اکثریت نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کی مخالفت کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق بھی وفاقی حکومت کےبغیر صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی مخالف ہے۔اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب کےعوام نےضمنی انتخابات میں دوبارہ حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے۔یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گارنٹی دیتا ہوں کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں اور قومی اسمبلی کےاستعفوں کی تصدیق کرادیں، ایسی صورت میں یقین دہانی کراتا ہوں ضمنی الیکشن نہیں عام انتخابات ہوں گے۔ بعد ازاں پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے بھی رانا ثنااللہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف آج کےپی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں کل عام انتخابات کا اعلان کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button