پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، آصف زرداری نے بھی اپنا ردعمل دیدیا

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔بلاول ہائوس میڈیا سیل جاری بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے لیکن اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہئے۔ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور یہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا اور اس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button