پاکستان

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ 48 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 48 پیسے سستا ہوکر قیمت 212 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 213 روپے کا فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ڈالرز بذریعہ کارگو بطور کنسائمنٹ کے باہر بھیج سکتی ہیں۔پاکستان کے مرکزی بینک نے ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے، منی چینجرز کو 30 ستمبر 2022 تک ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کو جاری کردہ سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالرز بذریعہ کارگو بطور کنسائمنٹ کے باہر بھیج سکتی ہیں تاہم ایکسپورٹ شدہ ڈالر 3 دن کے اندر بینکس میں فارن کرنسی اکائونٹ میں سرینڈر کرنا ہوں گے۔مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیز کو پابند کیا ہے کہ عوام کیلئے ڈالرز کی کمی نہ ہونے پائے، منی چینجرز برآمد شدہ ڈالرز ناسٹرو اکائونٹ اور ٹیلیگرافک ٹرانسفر کے تحت واپس لائیں گے۔رپورٹ کے مطابق منی چینجرز کو پہلے ڈالر کے سوا دیگر غیرملکی کرنسیز ایکسپورٹ کرنے کی اجازت تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button