پاکستانکھیل

’بابراعظم کسی کے مشوروں کو نہیں سنتا‘ سابق کوچ کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشل گبز نے بابر اعظم سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بابراعظم کسی کے مشوروں کو نہیں سنتااگر وہ اپنے انداز میں اٹیکنگ آپشن کو شامل کر لیں تو اسٹرائیک میں بہتری آسکتی ہے۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کراچی کنگز کی کوچنگ کے دوران بابر کیساتھ اس مسئلے پر کام کیا تو ہرشل گبز نے جواب میں کہا کہ بابر اپنی دنیا میں رہتا ہے ، بیٹنگ پر دوسروں کے مشوروں کو زیادہ نہیں سنتا۔دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کاگرائونڈ تیار کر لیا گیا ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنی ہے، یہ میچز 28 ستمبر ، 30 ستمبر اور 2اکتوبر کو شیڈول ہیں۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قذافی اسٹیڈیم کا گرانڈ تیار کر لیا گیا جو دلکش منظر پیش کر رہا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں گرائونڈ کا اسکوائر مکمل تیار ہے اور اب تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے تین پچزپر حتمی کام کیا جائے گا۔ہمیشہ کی طرح گرائونڈ کے دائیں اور بائیں پریکٹس پچز بھی تیار کر لی گئی ہیں ،قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم ہی ہے اس لیے اس کی زیادہ تزئین و آرائش کی ضرورت نہیں پڑتی، اسٹیڈیم کے اطراف میں شادی ہال، ریسٹورینٹس اور دکانیں 25 ستمبر کو بند کر دی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button