پاکستان
وسیم اکرم کیا دھماکہ کرنے والے ہیں، شنیرا اکرم کا بڑا اعلان
اسلام آباد (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کی آنے والی کتاب کو دھماکا خیز قرار دے دیا۔شنیرا اکرم نے مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم کی کتاب کا ٹائٹل پیچ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کتاب کی وجہ سے مجھے میرے شوہر سے ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔انہوں نے لکھاکہ اس کتاب میں وسیم اکرم کی زندگی کے بارے میں بہت سی چیزیں لکھی ہوئی ہیں جن کے بارے میں نہیں جانتی ہوں۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ تلخ حقیقت کو کاغذ پر لکھنا مشکل تھا اور ایک بیوی کے طور پر یہ میرے لیے پڑھنا بہت بڑا ہے۔