پاکستان
پیٹرول سبسڈی پر تحفظات کے بعد ورلڈبینک کا پاکستان پر مخصوص اصلاحات پر زور
واشنگٹن (این این آئی)ورلڈ بینک نے حکومت پاکستان پر مخصوص اصلاحات کے نفاذ پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان حکومت مالیاتی اور توانائی کے شعبوں میں ریفارمز پر توجہ مرکوز رکھے، اصلاحات سے معیشت مستحکم ہوگی اور پائیدارترقی کی بنیاد بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابل عمل اقتصادی پالیسیاں منڈی میں اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری ہیں، صحت، خوراک، رہائش اور نقد امداد کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔اس سے پہلے آئی ایم ایف بھی پیٹرولیم مصنوعات پر دی جارہی سبسڈی پر تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔