تازہ تریناسلامک کارنر

شیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی سپردخاک، جنازے میں ہزاروں افرادکی شرکت

خیبر پختونخوا کے نائب امیر شیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، انہیں پشاور کے مقامی قبرستان میں سپردٓخاک کردیا گیا۔

مقامی جماعت نے اس موقع پر احتجاج کیا اور قائدین نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنامرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے خیبر پختونخوا کے نائب امیر شیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی کی اندوہناک شہادت اور انکے بھائی کو زخمی کرنے کے واقعات کے حوالے سے صوبائی ناظم ڈاکٹر ذاکر شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور علامہ رحمتی کے سوگورار خاندان کے نام تعزیتی پیغام بھجوایا اور مرحوم کی جماعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، مرحوم کی مغفرت کے لیے اور انکے بھائی کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔پروفیسر ساجد میر علامہ رحمتی شہید کے خاندان سے اظہار افسوس اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے جلد پشاور کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ شیخ الحدیث علامہ عبد الحمید رحمتی کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے گزشتہ روز شہیدجبکہ انکے بھائی شیخ محمد رحمتی شدید زخمی کردیا تھا دریں اثناء،ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے علامہ عبد الحمید رحمتی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت علامہ رحمتی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث کے پی کے اور علامہ رحمتی کے خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔ اللہ تعالی انہیں یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرما ئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button