تازہ تریناسلامک کارنر

جماعت اسلامی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر سینیٹ میں تحریک پیش کردی

جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق غنی نے بجلی کےنرخوں میں چار اعشاریہ 74 روپےفی یونٹ اضافےسےمتعلق تحریک سینیٹ میں جمع کروائی ہے۔

سینیٹر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کےنام پرعوام سےبھتہ لیاجارہاہے۔ عوام کو بجلی کی قیمتوں کی مد میں لوٹا جا رہا ہے اور33 لاکھ مساجدسےٹی وی فیس وصول کی جا رہی ہے۔مشتاق غنی کے سوالات اور اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نیپرا بجلی کی فی یونٹ قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔ پیپلزپارٹی،ن لیگ دورمیں ڈیم بنانےپرتوجہ نہیں دی گئی،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونےکی امیدہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button