تازہ تریناسلامک کارنرنیشنل خبریں

طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری ، وزیر اعظم نے سکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے سکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کر دیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طلباکی شکایت پرفیصلہ کیاکہ ماڈرن سسٹم لائیں۔

اسلام آباد میں سکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دوران تعلیم سکالرشپس ختم ہونےسےطلباکومشکلات کاسامناتھا، اقتدار میں آنے کے بعد سکالرشپس کا کوئی اندازہ نہیں تھا،سکالرشپس طلبا کو مشکلات کےحوالے سے شکایات رہتی تھیں ،سکالرشپس کےذریعےہم تعلیم کےنظام کوبہتربناسکتےہیں،سکالرشپ کمپلینٹ پورٹل سے طلبا کی شکایات کا ازالہ کیاجاسکے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کئی مضامین کےلوگ پاکستان میں ملتےہی نہیں،کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہوگئی،رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے ،رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشید ہ ہے ،رسول اللہ ﷺ ایک طبقے کے لیے نہیں ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین تھے ، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس صحیح اور غلط کا فرق بتانے کے لیے ہیں،رسول اللہ ﷺکےراستے پر چلنے سے عظیم رہنما جنم لیتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس سے فائدہ اٹھا نا چاہیے ،سکالرشپ میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو منفرد کامیابی بن جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button