تازہ تریندلچسپ و عجیبلائف سٹائل

رنگ گورا کروانے کیلئے ان کے پاس کس طرح کے لوگ آتے ہیں؟ اداکارہ شائسہ لودھی نے دلچسپ انکشاف کر کے راز افشاں کر دیا

معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس رنگ گورا کروانے اب تک کئی اداکار آچکے ہیں۔

شائستہ لودھی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری جیو نیوز کے پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ کے مہمان بنے جس میں دونوں نے مختلف سیگمنٹس میں پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔

شائستہ لودھی نے کہا کہ مارننگ شو میں لوگ اب کچھ نیا اور کچھ معلوماتی دیکھنا چاہتے ہیں، 65 فیصد لوگ مارننگ شوز کے مواد سے بیزار ہوں گے۔رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانے سے متعلق سوال پر شائستہ نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس صرف اداکار ہی نہیں بلکہ کئی سیاستدان ایسے ہیں جو رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانے آتے ہیں۔

مارننگ شو میزبان نادیہ خان اور پی پی رہنما شرمیلا فاروقی والے معاملے پر شائستہ کا کہنا تھا کہ نادیہ خان اتنی بھی معصوم نہیں کہ شرارت نہ کی ہو، البتہ شرمیلا فاروقی کو اب جھگڑا ختم کردینا چاہیے۔

سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے کہا کہ نوازشریف عمران خان سے اچھے وزیراعظم نہیں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button