تازہ تریننیشنل خبریں

ملک جمہوریت سے دور اور آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ملک جمہوریت سے دور ہوتا جا رہا ہے جبکہ آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے ، ہم جمہوریت اور آئین کے تحفظ کیلئے مارچ کر رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ بدترین دور سے گزر رہی ہے، ، ہم پارلیمنٹ پر حملے پر یقین نہیں رکھتے، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں ، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے، عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے ہر رکن پارلیمنٹ کو ساتھ دینے کی مہم چلائیں گے، عوام کو دکھائیں گے کہ معاشی بحران ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہملک میں قانون کی بالا دستی لازمی ہے، پاکستان ایک قانون دان قائد محمد علی جناح نے بنایا تھا،قانون ریاست اور لوگوں کے درمیان پل ہوتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا ، وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ، میرے والد نے ایک زندگی جیل میں گزاری ، 30 سال تک احتساب اور کیسز کا سامنا کیا،عدالتوں نے میرے والد اور والدہ کو باعزت بری کیا،تاریخ نے اپنا فیصلہ سنایا اور بے نظیر بھٹو بے قصور ٹھہریں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا قتل ابھی بھی انصاف کا منتظر ہے ، ان وکلاء کا شکر گزار ہوں جنہوں نےکبھی اس فیصلے کو نہیں مانا ، آزاد عدلیہ تاریخی غلطی کو درست کرتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button