تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں
بڑے اسلامی ملک نے پاکستان سے لڑاکا جہاز اور ڈرون طیاروں سمیت دیگر ہتھیار خیریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے، اسلحہ اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔پاکستان اور عراق کے مابین دفاعی امور میں اہم پیشرفت ہو گئی۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے، اسلحہ اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ذرائع کے مطابق عراق پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک ٹو، تھری لڑاکا اور تربیتی ورڑن کی خریداری کا خواہشمند ہے۔ پاکستان سے طیاروں کی خریداروں کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔