تازہ تریندلچسپ و عجیب

دو آوازیں جنھیں سن کر بچے فوراً نیند میں چلے جاتے ہیں

ایوارڈ یافتہ اسمارٹ بیبی مانیٹر “بلیو بیل” کی نئی تحقیق میں ایک دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے، جسے جان کر ایسی مائیں ضرور خوش ہو جائیں گی جن کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں
گزشتہ چھ مہینوں میں بلیو بیل نے صارفین کی طرف سے بجائی جانے والی 440,000 گھنٹے کی لوریوں کا تجزیہ کیا۔

جس کے بعد برانڈ اس نتیجے پر پہنچا کہ بچوں کو فوری سلانے کے لیے “وائٹ نوئس” اور “پنک نوئس” 28 فیصد صارفین کے استعمال کے ساتھ سب سے موثر ہیں۔

تاہم، جب کلاسک لوریوں کی بات آتی ہے، تو “ہش لٹل بیبی” اور “ٹوئنکل ٹوئنکل” 10 فیصد کے ساتھ سب سے اوپر آئے۔

دوسری آوازیں جو چھوٹے بچوں کو پرسکون کرتی ہیں ان میں مادرِ رحم کی آوازیں اور سمندری لہروں کی آوازیں شامل تھیں۔

مزید برآں، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان آوازوں اور لوریوں کا سب سے موثر وقت صبح 3 بجے ہے۔

بلیو بیل کے شریک بانی ڈاکٹر مارکس برگمین نے کہا کہ “بے شمار تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ موسیقی اور لوری کس طرح بچوں کی نشوونما کو بڑھاتی ہیں۔ لوریاں خاص طور پر بچوں میں آرام کو فروغ دینے اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button