تازہ ترینلائف سٹائل

اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنی شادی پر شوبز ستاروں کو کیوں نہیں بلایا ، وجہ سامنے آ گئی

اداکارہ حبا بخاری اور آ ریز احمد کی شادی پر شوبز کے ستارے زیادہ نظر نہیں آ ئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی سوالات بھی اٹھائے بالاآخر انھوں نے شوبز ستاروں کے نہ آنے کی وجہ خود ہی بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایل کے شو "جشن” میں یہ نوبیاہتا جوڑا شامل تھا۔میزبان کی طرف سے سوال پوچھا کہ ”آپ لوگوں کی شادی میں شوبز ستارے نظر نہیں آئے کیا آپ نے انھیں خود نہیں بلایا یا کوئی اور وجہ ہے؟“۔


اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ”ایسا نہیں ہے کہ ہم نے جان بوجھ کر شوبز کے لوگوں کو نہیں بلایا ہم نے کچھ لوگوں کو بلایا بھی تھا لیکن اصل میں ان دنوں ہم کام بھی کر رہے تھے اور بیمار بھی تھے اورکچھ کو ہم بھول گئے تھے ہم نے جان بوجھ کر کسی کو سکپ نہیں کیا“۔

یاد رہےکہ اداکارہ حبا بخاری اور آ ریز احمد گزشتہ مہینے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button