تازہ تریندلچسپ و عجیبلائف سٹائل

ویلنٹائن ڈے پر نوبیاہتا بیوی کا سر عام شوہر پر تشدد، گریبان سے پکڑ کر تھانے لے گئی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر تکم گڑھ میں ایک نوبیاہتا بیوی نے ویلنٹائن ڈے پر اپنے شوہر کو سرِ بازار تشدد کا نشانہ بنایا اور گریبان سے پکڑ کر تھانے لے گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سٹی ہسپتال سکوائر میں ویلنٹائن ڈے پر بیوی نے سرِ عام تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ یہ صورتحال دیکھ کر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی لیکن بیوی کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوئی۔ وہ اپنے شوہر کو گریبان سے پکڑ کر کوتوالی تھانے لے گئی۔

مضروب شوہرسنتوش چورسیا کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ماہ پہلے عظمیٰ کے ساتھ کندیشور مندر میں شادی کی تھی۔ بیوی کا رویہ شروع سے ہی عجیب و غریب ہے۔ وہ صبح ٹیکسی چلانے کیلئے گھر سے نکلتا ہے تو اس کے جاتے ہی بیوی بھی گھر کو تالا لگا کر چلی جاتی ہے۔ اس نے اس حوالے سے کوتوالی تھانے میں شکایت درج کروائی تو عظمیٰ برہم ہوگئی اور بدلہ لینے کیلئے سرِ بازار تشدد کیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button