تازہ ترینکھیل

کراچی کنگز کی مسلسل شکست کے بعد ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا بابر اعظم کے حق میں بیان

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا، وہ دنیا کا نمبر ون بیٹر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں جس ٹیم کو آغاز میں مومینٹم مل جائے وہ کامیاب رہتی ہے، بد قسمتی سے کراچی کنگز کو اچھا مومینٹم نہیں ملا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بغیر کسی خوف کے پاکستان آنا چاہیے ، پورا پاکستان کرکٹ کا خیر مقدم کرتا ہے اور پاکستان کی مہمان نوازی پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ محمد حسنین کے باولنگ ایکشن پر کام ہورہا ہے، ان کے حوالے سے جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں، تھوڑا گیپ آیا ہے جلد اچھے اسپنرز سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف حکمت عملی گراؤنڈ میں نظر آئے گی، آسٹریلیا کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان بنا رہے ہیں اور بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ وہ بھی شروع میں شارٹ ٹرم کیلئے کوچ بنے، اب محمد یوسف آئے ہیں ان کا معاہدہ کم ہونا یا زیادہ کرنا یہ پی سی بی اور محمد یوسف کا معاملہ ہے، محمد یوسف بڑا نام ہے اگر مستقل بنیاد پر آئے گا تو انہیں بھی فائدہ ہوگا اور ٹیم کو بھی فائدہ ہوگا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہوم ایڈوانٹیج ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا تگڑی ٹیم ہے ان کے خلاف صرف ایڈوانٹیج کافی نہیں ہوگا بلکہ بھرپور تیاری کرنا ہوگی اور مضبوط حکمت عملی بنانا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button