تازہ تریننیشنل خبریں

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت وفاقی وزرا کو نوٹس جاری کردیے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات سلیم اللہ کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے علاوہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،مراد سعید اور صوبائی وزرا محب اللہ اور ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز سوات میں عوامی جلسہ کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف کو یہ جلسہ کرنے سے منع کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button