تندوری فش بنائیں ۔۔۔مزے سے کھائیں
ابھی مارچ کا مہینہ ہے موسم میں اتنی زیادہ حدت بھی نہیں ہوئی کہ مچھلی جیسی لذیذ غذا سے پرہیز کیا جائے ۔ یوں تو مچھلی کی کئی ڈشز بنائی جاتی ہیں اور ہر ڈش ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے لیکن کچن کارنر میں آج ہم آپ کو ذائقے سے بھرپور تندوری فش بنانا سکھائیں گے ۔تندوری فش بنانے کیلئے جو اشیاءآپ کو درکار ہیں انہیں اپنے پاس کچن میں رکھ لیں ۔
اجزاء: مچھلی 3 عدد (فروزن فش)، دہی 2کھانے کے چمچ، انڈے کی زردی1 عدد، تازہ کریم 1 کھانے کا چمچ، لہسن ادرک کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ، بھنا زیرہ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ، زردہ رنگ چٹکی بھر، میدہ 1 کھانے کا چمچ، نمک آدھا چائے کا چمچ، سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ، سرخ مرچ 1 چائے کا چمچ (پسی ہوئی)، لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، مکھن 2 کھانے کے چمچ
ترکیب:اوپر دئیے ہوئے تمام اجزاءکو مکس کر یں اور مچھلی کے اندر بھر دیں اور اوپر بھی لگا دیں اور 2 گھنٹے کےلئے رکھ دیںاوون کو 200 سینٹی گریڈ پر گرم کریں,ایک بیکنگ ٹرے میں ہلکی سی چکنائی لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک بیک کر یںپھرنکال کر مکھن لگائیں اور دوبارہ 5 منٹ بیک کریں۔
لیجئے لذیذ تندوری فش تیار ہے ۔مزے سے کھائیں ۔