بیٹی کی باپ کے لیے قربانی
پرانے زمانے میں لوگ بیٹیوں کو بوجھ سمجھتے تھے آج میں آپ کو ایک ایسے باپ کی کہانی بتاؤں گا جس نے اپنی بیٹی کو کبھی پیار نہیں کیا لیکن اْس بیٹی نے اپنے باپ کے لئے کیا قربانی دی یہ کہانی پڑھ کر ہر ماں باپ خدا سے بیٹی ضرور ما نگیں گے۔ ایک گاؤں میں باپ اْس کے تین بیٹے اور بیٹی رہتی تھی باپ کو اپنے تینوں بیٹوں سے بہت پیار تھا لیکن وہ اپنی بیٹی سے پیار نہیں کرتا تھا کیوں کہ اْسے بوجھ سمجھتا تھا وہ کہتا تھا بیٹے باپ کا سہارا ہوتے ہیں۔
لیکن بیٹیاں باپ کے لیئے مصیبت ہوتی ہیں اْس نے اپنے تینوں بیٹوں کو پڑھایا۔لیکن اپنی بیٹی کو نہ اسکول کی تعلیم دلائی اور نہ دین کی تعلیم دلائی اْس لڑکی کو قرآن پڑھنے کا بہت شوق تھا اْس نے اپنے باپ سے کہا وہ قرآن پڑھنے مدرسہ جانا چاہتی ہے لیکن اْس کے باپ نے کہا ہمارے خاندان میں لڑکیاں گھر سے باہر نہیں جاتی۔ وہ لڑکی سارا دن اپنے گھر کا کام کرتی تھی اور سوچتی تھی کہ کیا ایک لڑکی کی زندگی ایسی ہوتی ہے ۔لیکن اس کے باوجود وہ اپنے گھر والوں کا بہت خیال رکھتی تھی یوں ہی سال گزرتے رہے باپ نے اپنے بیٹوں کی شادی کر دی اور پھر بیٹے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ مصروف ہوگئے پر اْس کی بیٹی ایک ماں کی طرح اپنے باپ کی دیکھ بھال کرتی رہی ۔ ایک دن اْس کا باپ بہت بیمار ہوگیا کافی دوائی کھانے کے بعد بھی اْسکی طبعیت سہی نہیں ہوئی تو اْسے ہسپتال لے گئے وہاں ایکسرا کرانے کے بعد پتا چلا کے اْس کے دونوں گْردے خراب ہوچکے ہیں اگر جلد ہی گردے کا انتظام نہ کیا تو ان کی جان بھی جا سکتی ہے یہ سن کر اْس کی بیٹی بہت پریشان ہوگئی اور ہر روز خدا سے اپنے باپ کی سلامتی کے لیئے دعا مانگنے لگی۔ لیکن بیٹوں کو اپنے باپ کی کوئی پروا نہیں تھی وقتگزرنےکے ساتھ ساتھ اْس کے باپ کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی پھر ڈاکٹر نے اْس کے بیٹوں سے کہا اگر دو دن میں تمہارے باپ کوگْردہ ٹرانسپلانٹ نہیں کیا گیا تو پھر اْس کو بچانا نا ممکن ہوجائے گا ۔
پھر بھی اْس کے بیٹوں نے اپنے باپ کے لیئے کچھ بھی نہیں کیا ۔پھر اْس کی بیٹی نے ڈاکٹر سے کہا میرا گْردہ میرے باپ کو دے دو لیکن اْسے بچالو تو ڈاکٹر نے اْس کی بیٹی کا گْردہ اْس کے باپ کو دے کر اْس کی جان بچا لی اس طرح ایک بیٹی نے اپنے باپ کو مرنے سے بچا لیا جب اْس کے باپ کو پتا چلا کہ اْس کی بیٹی نے اْس کی جان بچائی ہے تو وہ اپنی بیٹی کو سینے سے لگا کہ بہت رویا اور کہا بیٹی مجھے معاف کردو ۔دوستوں بیٹیوں کو بوجھ مت سمجھوں بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتی کسی نے سچ ہی کہا ہے کے جتنا پیار جتنی خوشی ایک بیٹی دے سکتی ہے ایک بیٹا نہیں دے سکتا