تازہ تریننیشنل خبریں

وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس، پرویز الٰہی کے انٹرویو پر کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم عمران خان کی سوات جلسہ روانگی سے قبل بنی گالہ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی, مشاورتی اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا انٹرویو زیر بحث رہا۔

جیونیوز کو ذرائع بتاتے ہیں کہ شرکا نے مؤقف اپنایا کہ پرویز الٰہی کو ایسا سخت انٹرویو دینے کی ضرورت نہیں تھی، 5 سیٹ والوں کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا مطالبہ کسی صورت جائز نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں سپیکر پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا تھا جس میں سخت باتیں کی گئی تھیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button