دنیا کی وہ واحد خاتون جس میں کئی مردوں سے بھی زیادہ طاقت ہے، دیکھ کر ہی مرد بے ہوش ہوجائیں
جسمانی طاقت کے حوالے سے خواتین کو مردوں سے کمزور سمجھا جاتا ہے لیکن روس کی ایک لڑکی میں ایسی جسمانی طاقت ہے کہ دیکھ کر ہی مرد بے ہوش ہو جائیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نتالیا کونیتسوا نامی یہ 26سالہ لڑکی پاورلفٹر ہے۔ اس نے 14سال کی عمر میں ہی باڈی بلڈنگ شروع کر دی تھی اور اب اس کے طاقتور مسلز دیکھ کر مرد دنگ رہ جاتے ہیں۔روسی شہر چیتا (Chita)کی رہائشی نتالیانے کچھ عرصہ 18ماہ قبل پاورلفٹنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن پھر اس کھیل سے دور نہ رہ سکی اور اب پھر واپس آ گئی ہے۔ اس نے بنچ پریس اور ڈیڈ لفٹنگ میں کئی عالمی ریکارڈ بنا رکھے ہیں۔ نتالیا کا کہنا تھا کہ ”ویٹ لفٹنگ میرا جنون ہے۔
جب میں عام لباس میں نکلتی ہوں تو بھی لوگ طاقتور مسلز کی وجہ سے مجھے پہچان لیتے ہیں۔ 14سال کی عمر میں جب میں نے ویٹ لفٹنگ شروع کی تو میرا وزن صرف40کلوگرام تھا۔ ابتداءمیں میں نے صرف اپنا وزن بڑھانے کے لیے ویٹ لفٹنگ شروع کی لیکن پھر مجھے اس کا ایسا شوق پڑا کہ آج تک نہیں چھوڑ سکی۔ اب میرا وزن 90کلوگرام ہو چکا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق نتالیا اب نہ صرف خود ویٹ لفٹنگ کرتی ہے بلکہ درجنوں لوگوں کو اس کی تربیت بھی دے رہی ہے۔ وہ اپنے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے جہاں اسے 2لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔