تازہ ترینلائف سٹائل

اداکارہ ریشم نے” پری زاد "کے لیے پیغام جاری کر دیا

پاکستانی اداکارہ ریشم نے اداکار احمد علی اکبر کے ساتھ تصویراپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور اپنے دوست کے نام ایک پیغام بھی لکھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر "پری زاد "اداکار کے ساتھ تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ”دوست بہت کم ملتے ہیں اور جو ملتے ہیں ان کی قدر کرنا واجب ہے، احمد علی اکبر ایک ایسا دوست ہے جس سے ملنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے“۔اس کے ساتھ ہی انھوں نے دل کا نشان بنایا۔


خیال رہے کہ ریشم پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہے جنھوں نے لالی ووڈ کو بہترین فلمیں دیں ، آخری بار انھیں ڈرامہ سیریل” ناگن” میں دیکھا گیا تھا ۔ دوسری جانب اداکار حمد علی اکبر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ہے جنہوں نے” عہد وفا” اور "پری زاد "جیسے مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button