تازہ تریننیشنل خبریں
‘جو گندگی تھی وہ کھل کر سامنے آگئی ہے، حماد اظہر سندھ ہاوس پہنچنے والے اراکین اسمبلی پر برہم
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی سے سودے بازی نہیں کریں گے جو لوگ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں پہنچے ہیں وہ لوگوں کی ضمیر کی آواز نہیں ہے بلکہ وہ پیسہ چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے واضح لکیر ہے، جو گندگی تھی وہ کھل کر سامنے آگئی ہے، کرپشن کے پیسےسے بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مرحلے سے عمران خان مزید مضبوط ہوں گے اور عوام 27 مارچ کے جلسے کی بھرپور تیاری کرلیں، یہ پاکستان کی تاریخ بدلنے والا جلسہ ہوگا، سندھ ہاؤس میں جو گئے ہیں یہ ضمیر کی نہیں روکڑے کی آواز ہے۔