تازہ تریننیشنل خبریں

"سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیں ” شیخ رشید ڈٹ گئے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیں ہےکیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اب بلیک میلرزاور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ25 فروری 2009 کو اسوقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی سفارش پر آئین کےآرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف 2 مہنیے کے لئے گورنر راج نافذ کیا تھا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اہم ترین اجلاس میں شیخ رشید نے انہیں سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز دی تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق شیخ رشید نے بطور وزیر داخلہ کہا کہ سندھ حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اس لیے سندھ میں گورنر راج نافذ کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button