اسلامک کارنر

اگر آپ کو یاآپ کے بچوں کو جلدی نظر لگتی ہے تویہ آسان سا عمل کریں

نظر بد اور حسد کی وجہ سے اچھے بھلے انسان کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے ۔اسکے بچوں کو بھی جب کسی کی نظر کھاجاتی ہے تو اس کے لئے بیماریوں کے منہ کھل جاتے ہیں ۔وہ ڈاکٹروں کے پاس بھاگتا ہے مگر جب اسے بتایا جاتا ہے کہ بچے کو یا خود اسکو کوئی بیماری نہیں ہے تو ایک بار تو اسکے دل میں یہ خیال آہی جاتا ہے کہ

پھر یہ کوئی انجانی بیماری ہے جو شیطان کی وجہ سے اس کا روگ بن گئی ہے ۔اس سلسلہ میں ایک واقعہ سن لیں ،ایک نوجوان حصول علم کے لئے جاپان گیا تو وہاں اسکے سر میں شدید درد شروع ہوگیا ۔اس نے ڈاکٹروں کو دکھایا تو اسے بتایا گیا کہ اسے کوئی بیماری اور اسکی ہم

دوا بھی نہیں دے سکتے ۔وہ جاپان ہے جہاںوہ نوجوان اپنا علاج خود نہیں کرسکتا ۔پس اس نے پاکستان فون کیا اور اپنا مسئلہ بتایا تو اسکے والد نے مجھے فون کیا ۔

خیر میں نے اسکو فون پر دم کیا تو اسکے سر کا درد ختم ہوگیا اور ٹھیک پندرہ دن بعد اسے وہی درد لے بیٹھا ۔وہ تڑپتا رہا مگر ڈاکٹروں نے پھر بتایا کہ میڈیکل رپورٹ سے ایسی کوئی نشان دہی نہیں ہوتی جسے مرض سمجھا جائے ۔رابطہ پر میں نے اسکو دوبارہ دم کیا لیکن پھر چند دنوں بعد اسکو درد ہوا تو میں نے استخارہ کرکے معلوم کیا کہ اسکو نظر بد کا سامنا ہے اور اسکے لئے عمل کرایا گیا ہے ۔

اسکے عزیز نہیں چاہتے تھے کہ وہ پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بن جائے کیونکہ اسکے کزن پڑھنے سے محروم تھے اور اس نے انکی بیٹی کا رشتہ ٹھکرادیا تھا ۔پس میں نے اس نوجوان کا روحانی علاج کیا اور رد نظر کے لئے جو عمل کیا ،وہ میں آپ کو بھی بتارہا ہوں تاکہ آپ اس عمل کی برکت سے اپنے بچوں ،کاروبار اور قیمتی اشیاء کی حفاظت کرسکیں ۔یہ انتہائی طاقتور دعا ہے جو شیطان کے برے اعمال سے بچاتی ہے ۔بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْ ء’‘ فِیْ الْاَ رْضِ وَلَا فِیْ السَّمَآ ءِ وَھُوَالسَّمِعُ الْعَلِیْمُ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button