پاکستان

حکومت نے 35 سرکاری چھٹیوں کاعلان کر دیا پاکستانیوں کی موجیں۔۔باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے 2022ء میں عام تعطیلات، اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2022ء میں 35 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہونگی، 15 عام تعطیلات، 20 اختیاری چھٹیاں ہونگی، 5 فروری 2022 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل جو گزر چکی ہے۔ 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کی عام

تعطیل جو گزر چکی ہے ۔ یکم مئی 2022 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی، 3 سے 5 مئی 2022 عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہونگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سے 12 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہونگی، 7 اور 8 اگست کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہونگی، 14 اگست کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی، 9 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ کی

عام تعطیل ہوگی، 25 دسمبر 2022 کو یوم قائداعظم/کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی برادری کیلئے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی، سال 2022 میں اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔2022 میں کل 15 عام تعطیلات میں سے 6 اتوار کے روز ہوں گی، 3 جنوری اور 4 اپریل کو بنکوں کی چھٹی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button