پاکستان

شاہ محمود قریشی فارغ۔۔۔عمران خان نے بڑے عہدے سے اچانک ہٹا دیا۔۔سیاسی میدان میں ہلچل

عمران خان نے نئی تنظیم سازی میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ہٹا دیا ہے۔ نئی تنظیم سازی میں مسلسل پچھلے دس سال سے پارٹی کے وائس چیئرمین رہنے والے شاہ محمود قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے کی جانے والی نئی تنظیم سازی میں پارٹی کے وائس چیئرمین کو ہٹا دیا گیا ہے۔ سینیئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے سوال اٹھایا ہے کہ نئی تنظیم سازی میں جو اہم چیز دیکھنے لائق ہے وہ یہ ہے کہ پارٹی کے 2011ء سے لے کر 2021ء تک یعنی کہ مسلسل پچھلے دس سال سے پارٹی کے وائس چیئرمین رہنے والے شاہ محمود قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد نئی تنظیم کا اعلان کیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button