پاکستان
اسد عمرکے جلسے میں عمران خان مردہ باد کانعرہ لگادیاگیا۔۔پھرکیاہوا۔۔تفصیلات جانیں
عمران خان مردہ باد کے نعرے کیوں لگائے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے نوجوان کو ت ش د د کا نشانہ بنادیا۔اسد عمر کے جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک نامعلوم شخص پر ت ش د د کیا۔ راول پنڈی میں گولڑہ موڑ پر تحریک انصاف کے جلسے میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خطاب کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان نے
شہری کو م ارنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے وزیراعظم عمران خان مردہ باد کے نعرے لگائے تھے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے واقعے کی ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندوں سے موبائل فونز بھی چھین لیے۔ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو نوجوان کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ نامعلوم شخص کو ایم
پی اے عمر تنویر بٹ کی گاڑی میں بٹھا کر جلسہ گاہ سے لے گئے۔