پاکستان
والدہ کی وفات بعد فیصل ایدھی کا ایسا پیغام جس نے پاکستانیوں کو رُلا کر رکھ دیا
والدہ سے متعلق بتاتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی صاحب کے بعد والدہ نے بہت سی چیزیں سنبھالی ہوئی تھیں، والدہ بہت کمزور تھیں اور انہیں 2014 سے دل کا عارضہ لاحق تھا۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی صاحب کے انتقال کے بعد والدہ نے مجھے بھی ہمت دی، میں اب اکیلا ہو گیا ہوں، انھوں نے سب سنبھالا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ بلقیس ایدھی معروف
سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔ بلقیس ایدھی نے 16 برس کی عمر میں عبدالستار ایدھی مرحوم کے نرسنگ اسکول سے نرسنگ کی تربیت حاصل کی۔ ان کی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان کی جانب ہلال امتیاز سے نوازا گیا
جبکہ بھارت کی جانب سے 2015میں مدر ٹریسا ایوارڈ دیا گیا۔