پاکستان

عمران خان کی طبیعت خراب۔۔اچانک کیا ہو گیاَ؟ بڑی خبرآ گئی

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کراچی پہنچتے ہی سر میں درد ہوگیا اور انہوں نے گورنر سندھ سے پیناڈول مانگ لی۔عمران خان کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی، طیارے سے نکلتے ہی انہیں جونہی کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کے لاؤنج لایا گیا وہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان نے

گورنر عمران اسماعیل سے ہاتھ ملاتے ہی انہیں بتایا کہ ’میرے سر میں درد ہو رہا ہے، پیناڈول منگوا دیں۔‘اس پر عمران اسماعیل نے اپنے اسٹاف سے کہہ کر پیناڈول لانے کا کہا۔ عمران خان سے لاؤنج سے باہر آتے ہوئے میڈیا نمائندوں نے بات کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے مثبت ردعمل نہیں دیا۔ان

کے سکیورٹی اسٹاف نے بھی میڈیا نمائندوں کو ان کے قریب پھٹکنے نہیں دیا۔ عمران خان کراچی ائیرپورٹ سے سیدھے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں اجلاس کے بعد جلسہ گاہ جانے کا پروگرام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button