پاکستان

’’ علی بھائی آپ کو یاد ہے جب میں نے ۔۔۔۔‘‘ ندیم افل چن نے علی محمد خان کو ماضی یاد کروا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) چھوڑ کر پیپلز پارٹی جوائن کرنے والے ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کو ماضی یاد دلا دیا۔علی محمد خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’آج بنی گالا خان صاحب سے میٹنگ کیلئے گیا، راستے میں سیکیورٹی کا وہ معیار نظر نہیں آیا جو ایک سابق وزیراعظم ، جب وہ مسلم اُمّہ کا بھی

لیڈر ہو اور اس کی جان کو خطرہ بھی ہو، کا ہونا چاہیے۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے جوان جو راستے میں سیکیورٹی پہ عام طور پہ معمور ہوتے تھے آج نظر نہیں آئے۔علی محمد خان کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ندیم افضل چن نے انہیں ماضی یاد دلاتےہوئے کہا کہ ’علی

بھائی آپ کو یاد ہو گا، جب کیبینٹ میں سابق وزرائے اعظم کی سیکیورٹی ختم کرنے کا کہا گیا، میں نے کہا تھا یہ روایت ناں ڈالیں، سب نے سابق ہونا ہے۔ ‘ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صاحب کو سیکیورٹی ضرور دینی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button