اسلامک کارنر

گھر میں اتنا پیسہ آئے گا کہ گِن گِن کر ہاتھ تھک جائیں گے۔

چاند نظر آچکا ہے الحمد للہ اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالی جمادی الاولیٰ شریف کی بابرکت گھڑیوں کے صدقے ہماری تمام مشکلات و پریشانیوں کو دور فرمائے اور سب سے بڑھ کر اللہ تبارک و تعالیٰ اس بابرکت مہینے کے صدقے ،جمادی الاولیٰ شریف کے بابرکت چاند کے صدقے اللہ کریم سب کی دلی مرادوں کو پورا فرمائے سب کی نیک جائز خواہشات ،نیک جائز حاجات کو پورا فرمائے ۔آمین۔قارئین جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ربیع الثانی شریف کا مہینہ ہماری زندگیوں سے غروب ہو گیا ہے اور جمادی اولیٰ شریف کا مہینہ ہماری زندگیوں میں طلوع ہو چکا ہے ۔یہ جمادی الاولیٰ کا پہلا عشرہ چل رہا ہے ۔مندرجہ ذیل وظیفہ جمادی الاولیٰ کے خاص طور پر پہلے عشرے کا ہے ۔

یہ وظیفہ آپ نے پورا عشرہ کرنا ہے اور پورا عشرہ روزانہ تھوڑا تھوڑا کرنا ہے تا کہ پورا عشرہ آپ کو اس کا ثواب ملتا رہے آپ کو اس کا اجر ملتا رہے اور آپ کو فائدہ ہوتا رہے ورنہ یہ وظیفہ آپ ایک دن میں بھی کر سکتےہیں ۔یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ ایک دن میں کر لیں یا پورا عشرہ کرتے رہیں۔یہ تحریر پہلے عشرے کے جس دن میں آپ تک پہنچے آپ اسی دن سے شروع کر سکتے ہیں اور اسی طرح اگر دس جمادی الاولیٰ شریف کو یہ تحریر آپ تک پہنچے تو اس آخری دن تک بھی آپ یہ وظیفہ کر سکتے ہیں۔

یعنی پہلے عشرے میں کسی بھی وقت یہ وظیفہ کیا جاسکتا ہے۔اللہ تبارک وتعالیٰ کے دو مبارک نام ہیں ۔یَاوَاسِعُ،یَا وَدُوْدُ ۔ان دو اسماء کو پہلے عشرے کے اندر گیارہ سو مرتبہ پورا کیجئے تو اللہ تبارک وتعالی اپنے ان ناموں کی برکت کی وجہ سے آپ کے رزق میں وسعت عطا فرمائے گا ، آپ کی پریشانیاں دور فرما دے ، آپ کو تنگیوں سے نکال دے گا ، آپ پر رحمتوں کی بارش فرما دے گا۔آپ نے ان اسماء کی تعداد کو پورا کرنا ہے چاہے روزانہ ایک سو دس بار پڑھیں یا پانچ دن میں مکمل کرنے کے لئے دو سو بیس مرتبہ روزانہ پڑھ لیں یا ایک دن چھوڑ کر ایک دن پڑھ لیجئے جس طرح آپ کو آسانی ہو اسی طرح پڑھ سکتے ہیں۔

بس تعداد کا پورا ہونا لازمی ہے اور یہ وظیفہ پڑھنے کے اللہ پاک کی بارگاہ میں رو رو کر گڑ گڑا کر دعا کیجئے اور اپنی دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھئے۔اس وظیفے کی بدولت آپ کو اللہ کا قرب حاصل ہو گا اور اپنی نمازوں کی حفاظت کیجئے روزوں کا حق ادا کیجئے ، زکوٰۃ حق داروں تک پہنچائے ، اگر حج کی استطاعت رکھتے ہیں تو حج آپ پر فرض ہے اس کو بھی ادا کیجئے اور اگر نہیں رکھتے تو اس وظیفے کے بعد اللہ سے اس کی استطاعت طلب کیجئے ۔ اللہ کے سامنے محتاجی ظاہر کیجئے انکساری اور عاجزی ظاہر کیجئے اللہ سے ایسے دعا کیجئے کہ جیسے اللہ آپ کے سامنے موجود ہے اور آپ اللہ سے باتیں کررہے ہیں ۔

اللہ کو اللہ کے صفاتی ناموں سے پکاریئے اور اللہ کی حمد کیجئے اور حضور پاکﷺ پر درود بھیجئے اور کلام الٰہی کو خوب پڑھئیے اورجو چیز اپنی لئے طلب کرنی ہو وہ اپنے دوست احباب ،عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کے لئے مانگئے۔اللہ بڑا کریم ہے رزاق ہے رحیم ہے اپنے بندوں پر رحم کرتا اپنے بندوں کی سنتا ہے ۔ اللہ دینے میں دیر نہیں کرتا بس ہمارے مانگنے میں دیر ہو جاتی ہے۔لہٰذا مانگئے اور بلا جھجھک مانگئے اللہ کے خزانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں اللہ کے خزانوں سے حاصل کیجئے اور مالا مال ہوجائیے ۔دنیامیں لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے اجتناب کیجئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button